پنڈدادنخان

زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت اور آنکھیں عظیم ترین نعمت ہے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر محمد علی

پنڈدادنخان: زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت اور آنکھیں عظیم ترین نعمت ہے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے ،شوگر کے مریضوں کو آنکھوں کی بیماریوں سے بچنے کے لیے واک بہت ضروری ہے ،پنڈدادنخان شہر میں مغل آئی کلینک میں تمام جدید سہولیات میسر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد علی حیدر مرزا اور ڈاکٹر محمد اشرف مرزا نے ضلع جہلم کے سینئر صحافی یوسف ناز سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک جیسا کہ پاکستان میں بھی آنکھوں کی بیماری کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل فکر بات یہ ہے کہ ہمارا نوجوان طبقہ بھی اس مرض کا شکار ہورہا ہے جب آنکھوں میں دھندلا پن آنے لگے اور صاف نظر نہ آئے تو فوراڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے شوگر کو بیماریوں کی ماں بھی کہا جاتے ہے شوگر کے مریضوں کو آنکھوں کی بیماریوں سے بچنے کے لیے واک بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کی وجہ سے جسم میں قوت حس کم ہوجاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاں لگنے کا خدشہ ہوتا ہے زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت اور آنکھیں عظیم ترین نعمت ہے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اس لیے آنکھوں کے بہترین علاج کے لیے لیزر کے جدید طریقہ سے آپریشن کروانا چاہیے تاکہ آنکھ کی قدرتی بناوٹ پر کوئی اثر نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں میں جلن اور خارش کی صورت میں آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور موسم گرما میں دھوپ کا چشمہ استعمال کریں تاکہ آنکھوں کی الرجی اور موسمی اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button