سوہاوہ کے نواحی علاقہ لہڑی میں خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے گاؤں ریتلی میں خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی 37 سالہ بیوی (ع) کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خاوند نے مقتولہ کو دو گولیاں ماریں، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔