کھیوڑہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، چوہدری فرخ الطاف

کھیوڑہ: ن لیگی رہنما ملک طارق کی رہائش گاہ پر شاندار کارنر میٹنگ کا اہتمام، شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ن لیگ کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی 61چوہدری فرخ الطاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر حاجی راجہ عابد کا دھواں دار خطاب، چوہدری فرخ الطاف کو ایڈوانس مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک طارق کی رہائش گاہ اسلام گنج میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ کارنر میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، کارنر میٹنگ میں حلقہ این اے 61جہلم ٹو سے ن لیگی امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

ملک طارق نے برادری وحلقہ احباب سمیت چوہدری فرخ الطاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم ن لیگی ہیں، انشاء اللہ 8فروری کی شام ن لیگ کی تاریخی فتح کے ساتھ سورج غرو ب ہوگا۔

چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ شہر کے مسائل سے باخوبی واقف ہوں، اللہ پاک کے کرم سے منتخب ہو کرکھیوڑہ شہر کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا اور حلقے کی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر حاجی راجہ عابد نے دھواں دار خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button