دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن گلفام ناصر وڑائچ اور ڈی ایس پی آصف محمود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ روزڈومیلی موڑ کے قریب ایک پیدل شخص کوروکاجس کی شناخت محمدثاقب ولد ظفراقبال سکنہ پنچور تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے ہوئی جس کی تلاشی لینے پر پسٹل اور دوروند برآمدہوئے، ملزم کوئی لائسنس یااجازت نامہ پیش نہ کرسکا جس کیخلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کرایاگیا۔

دوسرا بھی ڈومیلی موڈ کے قریب ہی پٹرولنگ پولیس نے ایک موٹرسائیکل کو روکاجس کی جامع تلاشی لینے پر ان کی جیب سے چرس برآمد ہوئی جس کا وزن کرنے پر260 گرام ہوئی، ملزم کی شناخت محمدالیاس ولد عبدالغنی سکنہ چک کھرل تحصیل و ضلع حافظ آباد سے ہوئی اس کے خلاف بھی تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کردیاگیااور تھانہ دینہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

چک مہیوں پوسٹ انچارج نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button