دینہ
پٹرولنگ پولیس چک اکا کی کارروائی، ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا کی کارروائی، ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپٹرولنگ پوسٹ چک اکاضلع جہلم کی زیرنگرانی گلفام ناصروڑائچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف محمود کی ہدایات پر ڈیوٹی آفیسر غلام علی اے ایس آئی نے منگلا بائی پاس جی ٹی روڈ پر مشکوک گاڑی کوروکا اور تلاشی لی تو ملزم راجہ قیصر سے تیس بورپسٹل برآمد کر لیا جس پر تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروایا دیا۔
ڈیوٹی آفیسر غلام علی اے ایس آئی نے کہا کہ ہم جرائم پیشہ عناصرکیخلاف افسران بالا کی ہدایت کے مطابق کارروائی کرتے رہیں گے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے رہیں گے۔