جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے نصب کردہ فلٹر پلانٹس روزانہ 35 سے 40 ہزار افراد مستفید ہونے لگے

جہلم: دنیا میں ہر تیسرے بندے کو پینے کا صاف شفاف پانی جیسی نعمت میسر نہیں ہے جس سے صاف پانی میسر نہ ہونے سے بے شمار خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

جیسے جیسے زیر زمیں پانی آلودہ ہو رہا ہے فلٹرز پلانٹ کی اہمیت بڑھ رہی ہے لیکن فلٹر پلانٹ ہی صرف لگانا اہم نہیں اس کی دیکھ بھال اس سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی نصب کردہ فلٹر پلانٹس جہاں سے روزانہ کم از کم 35 سے 40 ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں کی ہنگامی و ماہانہ بنیادوں پر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

زمین کی گہرائیوں سے پانی کے نلوں تک یہ مشینوں کا تال میل ہوتا ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی خرابی در آتی ہے اس لئے ان فلٹر پلانٹس کو فعال و عوام الناس کو صاف شفاف صدقہ جاریہ پہچانے کے لئے حمزہ بیگ ویلفیئراپنی خدما ت پیش کر رہا ہے ۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں روپے کے اخراجات کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button