پنڈدادنخاناہم خبریں

شہدائے پولیس ہمارا فخر، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن نے پنڈدادنخان میں شہید راجہ صفدر کے بیٹے فرحان صفدر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر الرحمٰن کا دعوت ولیمہ میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیاں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

راجہ صفدر شہید2011ء میں تھانہ چوٹالہ کے ایریا میں خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button