جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں اربوں روپے کے فنڈز سے پراجیکٹ جاری ہیں۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: چوہدری فراز حسین چیف کوارڈینیٹر این اے 67 و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی جہلم آمد پر مرکزی دفتر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے ہیومن رائٹس کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسچین کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کی جس پر اقلیتی برادری نے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا، نوکریوں پرمختص کوٹے پرعملدرآمد کروانے پرزوردیاگیا۔

اس کے بعد مرزاآباد گے جہاں پراہل علاقہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا اورملک اختر اعوان ایڈووکیٹ کے گھرمیں جہاں پر ایک پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا تھا، چوہدری فراز حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ جس وقت پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آئی پاکستان ہمیں بالکل اجڑا ہواملااورخزانہ بھی بالکل خالی تھا اورساتھ ہی کورونا وائرس بھی آ گیا، وزیراعظم عمران خان کوصفرسے سٹارٹ کرناپڑااوراپنی حکمت عملی سے پاکستان کوکھڑا کیا۔

اس کے بعدانہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے انقلابی پروگرام صحت کارڈ کے حوالہ سے بھی لوگوں کوآگاہ کیا ملک اختر اعوان اور ذیشان جرال نے اہل علاقہ کی طرف سے 10 لاکھ لالیت کی گلی بنوانے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملک ثقلین، مرزاحنیف جرال،چوہدری مظہر،عامرعمر، صوبیدارعباسی، ظفر کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔

انہوں نے مرزاآباد میں زیرتعمیرگلی بن رہی ہے اس کاوزٹ بھی کیا جس کی اہل علاقہ نے نشاندہی کی تھی، آخرپرچوہدری فرازحسین محلہ سلیمان پارس میں پاکستان تحریک انصاف کے دفترکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے گئے جو کہ راجہ طارق محمود نے آپ کوخصوصی طورپرمدعوکیاتھا،اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے یہاں پربھی آپکا بھرپورطریقہ سے استقبال کیا اورپاکستان تحریک انصاف زندہ باد،چوہدری فراز زندہ باد کے نعرے لگائے۔

دفتر کاافتتاح کرنے کے بعد سلیمان پارس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے آگاہ کیا جس کاسہرا وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کوجاتا ہے اورساتھ یہ بھی کہا کہ اربوں روپے کے فنڈزسے جہلم کے پراجیکٹ جاری ہیں۔

تقریب میں چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ جہلم محمداحمدشیخ،چوہدری تصورآف جکڑ،چوہدری رضوان منور، علی جٹ،آصف محبوبی سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button