جہلم

آقا کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: آقا کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے، آقا ﷺ کا میلاد ہر مسلمان کیلئے شادمانی کا عظیم تحفہ لیکر آتا ہے تمام جہانوں کیلئے آپ ﷺ رحمت بن کر آئے، نبی کریم ﷺ کی ذات پاک تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ محفل میلاد میں خطاب کر تے ہوئے سید خلیل حسین کاظمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور دین حق کی روشنی ہر طرف پھیل گئی، رسول پاک ﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیاں اطاعت اللہ اور اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزارنی ہوگی، ورنہ ہماری زندگیاں گزارنے کا کوئی مقصد نہیں رہے گا اس جہاں میں بھی ہماری جھولیاں خالی ہوں گی اور آخرت میں بھی آپ سرکار ﷺ کی سفارش نصیب نہیں ہو گی۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں، اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، اسلام اور قرآن ہمیں نبی رحمت ﷺ کی وساطت سے ملا جو قیامت تک کے مسلمانوں کی رہنمائی کا ذریعہ اور فلاح و نجات کا حقیقی ضامن ہے۔ جب تک حضور سرور کائنات ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل نہیں ہوں گے، ملک سے ظلم کا نظام ختم نہیں ہوگا۔ غلامی رسول سب سے مضبوط رشتہ ہے اس پر عمل کر کے ملک کو سیکولر ازم سے نجات دلا کر نظام مصطفی کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔

محفل میلاد میں ضلع بھر کے نامور نعت خواں، علماء کرام، صحافیوں سمیت شہری تنظیموں کے عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button