دھند میں گاڑیاں ریفلکیٹر اسٹیکرز یا فوگ لائٹس استعمال کر کے حادثات میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ سجاد حسین بھٹی

جہلم: موٹر وے پولیس سیکٹرکمانڈر این 5 نارتھ 2 سجاد حسین بھٹی کی ہدایات پر سیکٹر N-5، نارتھ II جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کے آغاز سے قبل سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹنگ سٹیکرز چسپاں کرنے کا آغاز کردیا۔
آہستہ چلنے والی گاڑیوں جن میں رکشہ، لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ شامل ہیں جو کہ ہائی وے پر ایک خطرے کے ساتھ ساتھ لائٹ نہ ہونے کی وجہ حادثات کا باعث بھی بنتی ہیں۔
موٹر وے پولیس سیکٹرکمانڈر این 5 نارتھ 2 سجاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ دھند کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی بڑی وجہ گاڑیوں پرریفلیکٹر اسٹیکر و فوگ لائٹس کا چسپاں نہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر دھند کے موسم میں گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچانے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔