جہلم
پنجاب چیریٹی کمیشن نے خیراتی تنظیموں/ این جی اوز اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

جہلم: پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت جہلم سمیت پنجاب بھر میں کام کرنے والی خیراتی تنظیموں/ این جی اوز اور ٹرسٹ کے لئے پنجاب چیریٹی سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔
1600 سے زائد تنظیموں، این جی اوز اور ٹرسٹ اپنی درخواستیں پنجاب چیریٹی کمیشن جمع کرواچکے ہیں ،درخواست جمع نہ کروانے والی 2260 تنظیموں، این جی اوز اور ٹرسٹ کی معطلی کردی گئی ہے۔
معطل شدہ تنظیموں کی درخواستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی تنظیموں کی سہولت کے لئے پنجاب چیریٹی کمیشن نے رجسٹریشن کیلئے 15 فروری 2022 تک اجازت دے رکھی ہے۔
رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی اور ایسی تنظیمیں جو چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہوں گی کام کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔