جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ہی دن میں 4 موٹرسائیکل چوری

جہلم: ضلع جہلم میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ہی دن میں 4 موٹرسائیکل چوری، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان سکنہ محلہ جی پی او کالونی جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپنا موٹرسائیکل سفاری CD/70 سول ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی کے باہر کھڑاکیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسی طرح عاشق حسین سکنہ لبانہ ہیل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے مقدمہ درج کرواتے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ میں نے اپناہنڈا موٹرسائیکل 125CC پدھری مین سٹا پ پر لگے ٹاور کے ساتھ کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا، تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چوری کا مقدمہ درج کرواتے ہو ئے سید موسیٰ رضا ولدسکنہ محلہ سیداں والی پنڈدادنخان ضلع جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپنا موٹرسائیکل یونائیٹڈ CC/70 اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسی طر ح مبشر حسن نوازسکنہ محلہ خیر شاہ پنڈدادنخان ضلع جہلم نے تھانہ پنڈ دادنخان پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپناہنڈا موٹرسائیکل CD70 عوامی پلازہ کے باہر کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button