پنڈدادنخاناہم خبریں

نوسربازوں نے پنڈدادنخان کے شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر ہزاروں ریال سے محروم کر دیا

پنڈدادنخان/ اسلام آباد: سعودیہ پلٹ پنڈدادنخان کے شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر نوسربازوں کے گروہ نے ہزاروں ریال سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ترنول میں سعودی پلٹ اختر نے بتایاکہ وہ سعودیہ سے اسلام آباد ائر پورٹ آیا، ٹیکسی کے ذریعے 26 نمبر چونگی پہنچا جہاں اسے پنڈدادنخان جانا تھا، سٹاپ پر اسے بیگ لٹکائے ایک اور شخص ملاجس نے پنڈدادنخان جانے کا بتایاکہ اسی دوران ایک اور بھی آگیا جس نے بیگ کندھے پر لٹکایاہوا تھا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ دوسرے شخص نے بھی پنڈ دادنخان جانے کا کہا اور بتایاکہ اسکا اڈے میں رابطہ ہے، ہمیں آگے جاناپڑے گا، جس کے بعد انہوں نے مجھے جوس پینے کو دیا، جس کو پیتے ہی بے ہوش ہوگیا، ملزمان نے اسکی جیب سے تیرہ ہزار ریال اور دیگر کاغذات نکال لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button