جہلم
الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم نے سکول میں جہلم واٹر کولر اور پنکھے عطیہ کئے

جہلم: الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول گجرپور جہلم میں ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر بمعہ فلٹر اور دو عدد پنکھے عطیہ دیے گئے۔
اس حوالے سے اسکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم تھے۔
اس موقع پر عبدالغفور چوہان ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اور صدر سعید احمد الصدیق ویلفیئرسوسائٹی موجود تھے، اسکول ہیڈ ٹیچر محمد عثمان علی ڈار اور اسکول سٹاف نے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی اور ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گورنمنٹ سکولوں میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کیے گئے ہیں۔