جہلم
آئیسکو کینٹ سب ڈویژن جہلم میں 14 ستمبر کو کھلی کچہری منعقد ہو گی

جہلم: آئیسکو کینٹ سب ڈویژن میں 14 ستمبر کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، کھلی کچہری ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو کینٹ سب ڈویژن جہلم کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 14 ستمبر بروز جمعرات بوقت صبح ساڑھے دس بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری ایس ای سرکل جہلم، ایکسین ڈویژن نمبر 1 اور ایس ڈی او کینٹ کے زیر سایہ منعقد ہو گی۔
آئیسکو کینٹ سب ڈویژن کی انتظامیہ نے بجلی صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں تشریف لائیں تاکہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔