کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

سول ہسپتال کھیوڑہ ٹریننگ سینٹر میں تبدیل، غیر تربیت یافتہ عملہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان: سول ہسپتال کھیوڑہ ٹریننگ سینٹر میں تبدیل، غیر تربیت یافتہ پرائیوٹ عملہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا، مریض پرائیوٹ عملہ کے رحم و کرم پر، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئی، مستقل عملہ سے غیر ضروری کام لیا جانے لگا، ہسپتال میں سی سی ٹی کیمرے ہونے کے باوجود بند، ایس ایم او کی آشیر باد سے سرکاری ہسپتال بدانتظامی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دورسرے بڑے شہر کھیوڑہ کا سول ہسپتال عرصہ دراز بدانتظامی کا شکار ہے، متعدد بار ذمہ داران کے علم میں لانے کے باوجود معاملہ دبا دیا جاتا ہے جبکہ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال اب ٹریننگ سینٹر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

پرائیوٹ غیر تربیت یافتہ نوجوان لڑکے لڑکیاں مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ ہسپتال میں ایسے افراد بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جن کا محکمہ ہیلتھ سے دور دور تک واسطہ ہی نہیں جبکہ شام کی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز مریضوں پر توجہ دینے کی بجائے پرائیوٹ عملہ کے لڑکے لڑکیوں سے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم او میٹنگ کے نام پر کئی کئی دن ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا اور مستقل عملہ کے چند لوگ بھی ایسے ہیں جو کئی کئی ہفتے ڈیوٹی پر آتے ہی نہیں جنکی جگہ غیر تربیت یافتہ پرائیوٹ عملہ سے کام کروایا جاتا ہے جو مریضوں پر تجربے کرکے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں جبکہ مستقل عملہ سے غیر ضروری کام لیا جاتا ہے۔

عوامی حلقوں نے محکمہ ہیلتھ پنجاب اور جہلم کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پرائیوٹ عملہ کو فوری چھٹی کروائی جائے، انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے سے بچایا جا سکے اور ہسپتال میں لگائے گئے سی سی ٹی کیمرے آن کروائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button