جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ہوشربا مہنگائی نے غریبوں کا کچومر نکال دیا، غریب افراد فاقہ کشیوں پر مجبور

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں ہوشربا مہنگائی نے غریبوں کا کچومر نکال دیا، غریب افراد فاقہ کشیوں پر مجبور، سفید پوش طبقہ قرض کی دلدل میں دھنسنے لگا، پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا۔

شہریوں کا اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ ادویات، پٹرول ، آٹا، گھی، چینی اور خوردونوش کی دیگر اشیاء عام افراد کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف سبزیاں، پھل، دودھ، دہی، دالیں مصالحہ جات اور کریانہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور پانی کے ماہانہ بل جمع کروانے کے لئے ملازمت پیشہ افراد سمیت محنت مزدوری کرنے والے افراد قرض لیکر یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ مہنگائی کے خاتمے کا خواب دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، مسائل کو حل کرنے کی بجائے غلط معاشی اعداد و شمار کے ذریعے سادہ لوح عوام کی بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرکے ریلیف مہیا کریں تاکہ شہری ذہنی تناؤسے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button