دینہ

جے آئی یوتھ جہلم کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے

دینہ میں جے آئی یوتھ ضلع جہلم کا ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کااجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

اجلاس کی صدارت اویس اسلم مرزا صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب نے کی، اجلاس میں شیخ انیس احمد، سہیل اکبر، محمد نبیل حسن، شہزاد سعید، عاصم جہانگیر، غلام عباس سمیت دیگر نے شرکت کی، جے آئی یوتھ کی تنظیم سازی اور دیگر کاموں کا جائزہ لیاگیا۔

صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب کو صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم عبدالسلام، فیاض بٹ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب اور دیگرعہددران نے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جوبعد ڈویژن سے جمع کر کے ایک چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کیاجائے گا۔

اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی ضلع جہلم نے لاہور میں ایک کروڑ پچیس لاکھ اور دینہ میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب طارق سلیم کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا، یہ تمام رقم الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے سے سیلاب زدگان کے متاثرین تک پہنچے گی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کو خیمے، کھانا، صاف پانی، جانوروں کیلئے چارہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ فنڈ بڑاگواہ، ڈومیلی دینہ کے شہریوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہوئے جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button