سوہاوہ

سوہاوہ میں دوستانہ ہارڈ بال ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد، جبہ کرکٹ کلب نے میدان مار لیا

سوہاوہ: دوستانہ ہارڈ بال ٹی 20 کرکٹ میچ، جبہ کرکٹ کلب سوہاوہ بمقابلہ نائٹ کوبرا کرکٹ کلب سوہاوہ، جبہ کرکٹ کلب نے نائٹ کوبرا کرکٹ کلب کو با آسانی شکست دے دی۔

ٹاس جبہ کرکٹ کلب نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 233 رنز کا پہار جیسا ہدف دے ڈالا۔ کپتان عامر نے برق رفتار 85 رنز کی اننگ کھیلی جس میں انہوں نے اپنے پچاس رنز صرف 17 گیندوں پر کئے۔

کامران مانے نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 65 رنز کی اننگ کھیلی۔ غفران بٹ کے علاوہ کوئی بھی گیند باز بکے بازوں کے وار سے نہ بچ سکا۔

جواب میں نائٹ کوبرا کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 123 رنز بنا سکی۔ کپتان اکمل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ جبہ کرکٹ کلب کے تمام گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر کپتان عامر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button