جہلماہم خبریں

جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو شدید مشکلات، فٹ پاتھوں پر بھی ٹھیلے قائم، انتظامیہ سخت نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق اندرون شہر جہلم کاروباری مارکیٹوں اور بازاروں میں تجاوزات مافیا کا راج قائم ہوگیا، خریداروں بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا، تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کر کے ٹھیلے لگا لئے، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔

سول لائن روڈ تحصیل روڈ شاندار چوک نیا بازار مین بازار سمیت و دیگر بازاروں میں تجاوزات قائم ہے دکانوں کے سامنے موٹرسائیکلوں کی لائنیں لگی ہوتی ہیں جن کے آگے گاڑیاں بھی کھڑی کر دی جاتی ہیں۔

شہریوں نے سی او میونسپل کمیٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈی سی جہلم سے سخت نوٹس لیکر تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button