
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر جہلم جلسے کے دوران بنائی ایک خاتون کی جذباتی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 10 مئی کو جہلم میں کیے گئے جلسے کے دوران علی محمد خان نے بھی خطاب کیا۔
علی محمد خان کے خطاب کے دوران ایک خاتون جذباتی ہوتے ہوئے رو پڑیں جن کی ویڈیو علی محمد خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
کل جہلم جلسہ میں میری تقریر کے دوران یہ ماں آبدیدہ ہو گئیں۔ آپ مائیں بہنیں اور بیٹیاں اور آپ کی دعائیں اور آنسو ہماری طاقت ہے۔
پاکستان 🇵🇰 زندہ باد pic.twitter.com/H8I1RObw7N
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) May 11, 2022
علی محمد خان کا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’جہلم جلسے میں میری تقریر کے دوران یہ ماں آبدیدہ ہو گئیں، آپ مائیں بہنیں اور بیٹیاں اور آپ کی دعائیں اور آنسو ہماری طاقت ہیں۔‘
انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لکھا ہے۔