دینہاہم خبریں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کی کارکردگی، جہلم کا چھٹا نمبر

دینہ: پنجاب بھر میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی اوز کی کارکردگی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

چنیوٹ پہلے اور پاکپتن دوسرے نمبر پر رہے، تیسرے نمبر پر بھکر کا ضلع رہا، جہلم چھٹے نمبر پر رہا جبکہ بہاولنگر آخری (36واں) اور راولپنڈی بارہویں نمبر پر آ گیا۔

خراب اوسط کے تین اضلاع میں جھنگ 35 ویں اور منڈی بہاؤالدین 34 ویں نمبر ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں سے جہلم چھٹے، چکوال 21 ویں اور اٹک 28 ویں نمبر پر آیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور چیف ایگزیکٹیوز کی پانچ مختلف شعبوں میں دسمبر کی اضلاع کی اوورآل کارکردگی کے جائزہ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹنگ کیلئے بنچ مارک اوسط کارکردگی 85 فیصد رکھی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button