حکمران طبقے نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔ شہری و سماجی حلقے
جہلم: ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اس وقت اقتدار میں موجود ہیں ، حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کو مہنگائی اور قدرتی آفتوں میں پسی ہوئی عوام سے کوئی دلچسپی نہ ہے نہ ہی ان کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
ان خیالات کا اظہار اقبال، راجہ عثمان، خرم قاضی، شفیق خان، حافظ نعیم، امجد اور چوہدری تنویر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرفیہ کو مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا متاثر تو غریب طبقہ ہوتا ہے جو کہ ملک کا 80 فیصدحصہ ہیں یہ لوگ عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال تو یہ ہے کہ ایک دن ایک چیز کے نرخ اگلے روز اسی چیز کا نرخ سے کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، حکومت کی جانب سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں بے انتہاء اضافہ کیا، اس کے بعد معزز عدالت نے غریب سفید پوش طبقہ پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناع جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حکمران طبقے نے بے وقوف بنا رکھا ہے تمام جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں اور عوام کومہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے، آئے روز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جاتی ہیں ہمارے ملک کی کرنسی روز بروز قدر کھو رہی ہے جس کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
شہریوں نے امپورٹڈ حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایک دوسرے کولعن طعن کرنے کی بجائے ملک کے عوام کی بہتری بارے سوچیں یہ ملک اور عوام نہ رہے تو آپ کا قتدار بھی نہیں رہے گا۔