سوہاوہ
راجہ زاہد عزیز خان کی سوہاوہ وارڈ نمبر 6 اور وارڈ نمبر 7 کے رہا ئشیوں سے ملاقات

جہلم: ضلع جہلم میں تیزی سے مقبول ہونے والی شخصیت راجہ زاہد عزیز خان کی سوہاوہ وارڈ نمبر 6 اور 7 کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ سیاست کا نیا دور شروع ہو گیا۔
راجہ زاہد عزیز خان کی میٹنگ میں وارڈ نمبر 6 اور 7 کی تقریباً سبھی برادریاں موجود تھیں جنہوں نے راجہ زاہد عزیز خان کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پہلی بار کسی کو حقیقی معنوں میں سیاست میں آتے دیکھا ہے، جو انسان سیاست کو عبادت کا درجہ دینے کی بات کرتا ہے ایسے شخص کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے راجہ زاہد عزیز خان کے منفرد اور حقیقی سیاسی کردار کو پروان چڑھانے کے لئے راجہ زاہد عزیز خان کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔
اس موقع پر راجہ زاہد عزیز خان نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آؤں گا بلکہ عوام کو سیاست سکھانے آؤں گا، جو جھوٹے دعوے کرے گا مائنس ہو گا اب عوام جاگ گئی ہے۔