جہلم

جہلم پولیس کی چوروں کے خلاف کارروائی، 3 چور گرفتار، بورنگ پائپ برآمد

جہلم: محسن علی نے تھا نہ سول لائن میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ محلہ محبوب کالونی شاہ پور شہر تحصیل شاہ پور ضلع سر گو دھا کا رہا ئشی ہوں اور ڈھوک فردوس جہلم میں رہتا ہوں میں نے محمدی چوک جہلم میں بورنگ ورکس کی دکان بنا رکھی ہے میں نے بو رنگ کی9 مشینیں رکھی ہو ئی ہیں جن پر لیبر کام کر تی ہے ۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنی دکان پر کافی تعداد میں بو رنگ والے پائپ رکھے اور پائپ کا فی جگہ گھیرتے ہیں اس لئے عموما دکان سے با ہر پڑے رہتے ہیں۔ میں دکان بند کر ے گھر چلا گیا۔ صبح دکان پر آکر دیکھا کہ 5 عدد بورنگ والے پائپ جن کا وزن 100 کلو گرام ہے غائب ہیں جن کی ما لیت 2 لاکھ رو پے ہے میرا سامان نامزد ملزمان نے چوری کیا ہے جو سامان چوری ہو نے کے بعد میری دکان پر نہیں آئے اس سے پہلے بھی مختلف جگہوں سے بورنگ کا سامان چوری ہو تا رہا ہے۔

تھا نہ سول لا ئن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ بورنگ پائپ برآمد کر لئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button