دینہ

جماعت اسلامی دینہ کے نومنتخب امیر کی حلف برداری کی تقریب، مظاہر الاسلام نے حلف اٹھا لیا

دینہ: جماعت اسلامی دینہ شہر کے نو منتخب امیر برائے سال 2021 ء تا 2022ء مظاہر الاسلام کی تقریب حلف برداری کی تقریب بعد از نماز جمعہ دفتر جماعت اسلامی دینہ میں ہوئی، اجلاس میں جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان نے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین مولانا حامد ربانی نے کہا کہ اسلام میں کسی ذمہ داری کا نگران بنائے جانے کی اگر مثال دیکھنی ہے تو پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق (رض) اور خلیفہ دوئم حضرت عمر (رض) کے دور خلافت کو دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج کے دور میں خلافت کے احیا کی کوشش کرنے کیلئے اپنے اندر وہی نظام اپنائے ہوئے ہے یہاں کسی منصب پر منتخب ہونے والے کو مبارکباد نہیں بلکہ ہمت اور استقامت کی دعا دی جاتی ہے کیونکہ مسلمانوں کے معاملات کا نگران بنایا جانا ایک بھاری ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button