پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دوملزمان سمیت دو اشتہاری ملزمان کو دھر لیا

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

چوکی انچارج دھریالہ جالپ سب انسپکٹر عثمان تصدق نے عمران نامی منشیات فروش کو 20 لیٹر دیسی شراب اور عدنان نامی ملزم سکنہ دھریالہ جالپ سے ناجائز 30بور پسٹل بمہ راوندبرآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے جبکہ مقدمہ نمبر 459/21 بجرم ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملوث 2ملزمان شاہد اور عنایت کو گرفتار کرکے ملزمان سے 10لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

اس موقع پر ایس ایچ او راجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کا سبب بنتے ہیں اور نشہ ہی جرائم کی جڑ ہوتا ہے، منشیات فروشق قانون کی آہنی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کے مطابق کارروائی کرکے جرائم پیشہ عناصر کو قانو ن کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران بالا کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دے۔

عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button