جہلماہم خبریں

جہلم میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے باپ بیٹا جاں بحق، اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی

جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق جبکہ اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔ ماں اور دو بچے تشویش ناک حالت میں کھاریاں (برن یونٹ) میں زیر علاج ہیں

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن عید گاہ کے قریب تین روز قبل گیس دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کھاریاں (برن یونٹ) میں منتقل کیا گیا تھا۔
جہلم میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے باپ بیٹا جاں بحق، اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی
معلوم ہوا ہے کہ رہائشی کمرے میں گیس لیکج کے باعث چولہا جلانے سے اچانک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں منگل کے روز راجہ نعیم اور اس کا بیٹا موسی نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

بچوں کی والدہ شاہین نعیم ،بیٹا حیدر نعیم اور مجتبی نعیم کھاریاں (برن یونٹ) میں زیر علاج ہیں، تمام افراد 60سے 90فیصد جھلس چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button