جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم کے سینٹری ورکروں نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانا شروع کر دی

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم کے سینٹری ورکروں نے ڈینگی مچھروں کی افزائش کو ختم کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانا شروع کر دی۔

خاکروبوں کی اکثریت اندرون شہر کے گلی ، محلوں ، بازاروں اور سڑکوں وغیرہ کی صفائی کر کے جمع کئے جانے والے کوڑے کو اٹھانے کے بجائے آگ لگا نے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کوڑے کرکٹ سے اٹھنے والے دھوئیں سے مختلف قسم کی وبائی امراض خصوصاً دمہ کا مرض ، آشوب چشم کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں کہ اتنا کوڑا ٹھا کر ٹھکانے لگائیں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے 2 فائدے ہوتے ہیں 1 بلدیہ کو کوڑا کرکٹ شہر سے باہر منتقل کرنے کا خرچ سے جان چھوٹ جاتی ہے ۔ دوسرا ڈینگی مچھراور مکھیوں کے خاتمہ میں یہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا مفید ثابت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف محکمہ ماحولیات نے اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ محکمہ ماحولیات کے افسران و اہلکاروں نے آلودگی کا سبب بننے والے اداروں ، فیکٹریوں ، کارخانوں، کے مالکان سے مک مکا کے باعث مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماحولیات کے قانون کے مطابق کوڑا کرکٹ کوآگ لگانا جرم ہے ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے حکام نے سینٹری ورکرز کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانے سے منع کرنے کی بجائے آنکھیں موند رکھی ہیں جس کی وجہ سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button