دینہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا دینہ کا دورہ، یوم علیؑ کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے رات گئے تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کے علاقوں میں یوم علیؑ کے حوالے سے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، شرکاء کو چیکنگ کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے، میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد سے باڈی سرچ کو یقینی بنایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ امن دشمنوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،ڈی پی او جہلم نے افسران اور جوانوں کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش بھی دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں جو رمضان شریف کے مبارک مہینے میں ڈیوٹی کی صورت میں عبادت بھی نصیب ہو رہی ہے، فخر ہی کہ جہلم پولیس کا ہر جوان و افسر شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہے۔