جہلم

تھانہ صدر پولیس جہلم کی شاندار کارروائی، اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد، 2 شراب فروش گرفتار

جہلم: مخبر کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس کا ناکہ ،بھاری مقدار میں شراب برآمد، پولیس نے شراب فروشوں کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مخبر خاص نے تھانہ صدر پولیس کو اطلا ع دی کہ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش نوید سٹیفن شراب کی بھار ی مقدار کے ساتھ عباد ت چو ک کی طرف آرہاہے۔

تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او ملک نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کی اور کارنمبری AAZ-747 کو روکا جس میں 2 اشخاص سوار تھے گاڑی کی تلاش لینے پر ڈگی سے بھاری مقدارمیں شراب برآمد ہوئی، اشخاص کے نام نوید سٹیفن ،افضل معلوم ہوئے ہیں۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button