کالم و مضامین

تاریخی جلسہ

تحریر: عامر کیانی

شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی جہلم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ملک میں عوام کی حقیقی آزادی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کارکنان گلی گلی اور محلے محلے جاکے عوام کو تیار کریں اور ”اسلام آباد کی طرف میرے لانگ مارچ کی کال کا انتظار کریں۔‘‘

سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان نے اپنے اسلام آباد کی طرف مارچ کے حتمی پروگرام کا اعلان نہ کر کے ان کی حکومت گرانے والوں کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ حالات بے قابو ہونے سے پہلے اپنی غلطی کی تلافی کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروا دیں۔

روشنیوں میں نہائے، پرچموں سے سجے اور ترانوں سے گونجتے میونسپل پارس کرکٹ سٹیڈیم میں ہزاروں پر جوش کارکنوں اور حامیوں کے سامنے عمران خان نے پرجوش خطاب کیا یہ جلسہ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی سیاسی قوت کا بڑا بھرپور مظاہرہ تھا۔

دس مئی سے قبل ہی مقامی تنظیم نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی۔شہر میں ریلیاں نکال کر کارنر میٹنگز کی جاتی رہی مقامی قیادت سمیت پرانے نظریاتی کارکن گھر گھر جاکر عمران خان کا بیانیہ سامراجی قوتوں سے حقیقی آزادی بتاتے رہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، جنرل سیکرٹری فراز احمد چوہدری، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز، ایم پی اے چوہدری ظفر، سابق صدر چوہدری زاہد اختر، ایم پی اے راجہ یاور کمال، فوق شیر باز پی ٹی آئی کی تمام مقامی تنظیم نے اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔

پنڈدانخان سے چوہدری فیصل فرید راجہ شاہ نواز اور پی ٹی آئی حلقہ پی پی 27 کی قیادت میں بڑے قافلے کے ساتھ جہلم پنڈال میں پہنچے۔ پی ٹی آء اور لدھڑ گروپ کے لوکل اکابرین نے بائی دیس، یوسی چوٹالہ، سنگھوئی، ناڑہ، کوٹلہ فقیر، مونن اور دیگر علاقوں سے بڑی ریلیوں کیساتھ جلسہ گاہ پہنچے۔

جنرل سکرٹری فراز چوہدری نے یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر مختلف کمیٹیاں بنا کر تمام اختیارات مقامی قیادت کے حوالے کر کے جہلم شہر پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کی کیونکہ ان کے خیال میں اگر پی ٹی آئی شہر کے لوگ زیادہ باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی تو جلسہ بہت بڑا اور تاریخی ہوگا اور جلسے والے دن پوری دنیا نے دیکھا کہ جہلم شہر کے لوگ ریکارڈ تعداد میں نکلے۔

صدر اور جنرل سیکرٹری نے شہر میں رہنے والے ہر طبقے تاجروں، وکیلوں، ڈاکٹررز، ریٹائرڈ سروس مین کو ملے عمران خان کا پیغام ذاتی طور پر پہنچایا۔ فراز چوہدری، راجہ طارق اوف سلمان پارس، مہر سعید، راجہ شہباز، وسیم خان، علی احدی، رضوان منور، عمر شہزاد، چوہدری اویس، حمزہ ڈار، آصف محبوبی کے ہمراہ تاجروں سے شاپ ٹو شاپ کمپین کی اور پمفلٹس تقسیم کیے۔

فراز چوہدری نے جلسہ میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ذاتی طور پر ترغیبی مہم کی نگرانی کی، محلوں کی سطح پر خواتین کو متحرک کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین ونگ کو خصوصی اہداف دیئے اور جلسہ گاہ میں خواتین کے انکلیو کے تمام انتظامات کو ضلعی صدر غلام زمرد، عمر شہزاد اور راجہ حسنین کیساتھ مل کر بہترین سہولیات مہیا کیں۔

جلسہ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے خواتین کو موٹیویٹ کرنے کے لیے مقامی خواتین ونگ کی محنت بھی نظر آئی جو کہ ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔

عمران خان اپنی تقریر میں کامیاب جلسے پر جہلم کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا بھی نہیں بھولے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اورکرپٹ لوگوں کی غلامی سے پاکستانیوں کو نجات دلوانے کا وعدہ کیا۔ سابق وزیراعظم نے گلی گلی محلے محلے عوام کو منظم کرکے حقیقی آزادی کی تحریک میں تیزی لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ عمران خان نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا بھی جواب دیا۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button