جہلم

ضلع جہلم کے پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولوں میں مختلف سرگرمیوں کیلئے لاوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد، سکولوں میں اونچی آواز کرنے پر لاوڈ سپیکر ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق اونچا لاوڈ سپیکر شور پیدا کرتا ہے اور اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی کوئی بھی سرگرمی جو انسانی صحت کیلئے سومند نہ ہو اس کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

سکولوں میں اونچی آواز میں لاوڈ سپیکر لگانا ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکولوں میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائے، ایجوکیشن اتھارٹیز ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے حوالے سے نجی سکولوں کو آگاہی لیٹر جاری کریں گی۔ احکامات کیخلاف ورزی پر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت متعلقہ سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button