گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے ساتھ گلی میں کھڑا گندا پانی، شہری اور نمازی سخت پریشان

جہلم کے علاقے مجاہدآباد پرانا پاسپورٹ دفتر نزد گورنمنٹ ہائی سکول کے ساتھ والی گلی میں کھڑا گندا پانی شہری سخت پریشان، نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہونے لگے۔
میونسپل کمیٹی جہلم کے عملہ کو بد دعائیں دینے لگے ،جس پرمیونسپل کمیٹی کے عملہ نے علاقے کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔ گلی میں گندا کھڑا پانی جس سے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہوتے ہیں ہزاروں لوگ اس گلی سے گزر کر جاتے ہیں یہ گلی محلہ اسلام پورہ اور دیگر علاقوں کو ملاتی ہے۔
شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باوجود یہ گلی سے سول ہسپتا ل کے ساتھ شمار ہوتی ہے، جہاں سوریج کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے اور بلدیہ کو بار بار درخواست دینے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور منتخب نمائندے بھی علاقہ مکینوں کو تسلیاں دے کر چلے جاتے ہیں اور شہری سخت پریشان ہیں ۔
عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کو یہاں آنے کا پابند کیا جائے اور علاقہ سے گندا پانی کے اخراج کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔