جہلم
جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن، 3 ملزمان ناجائز اسلحہ، منشیات اور پٹرول سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 3 ملزمان ناجائز اسلحہ، منشیات اور پٹرول سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد آصف کو گرفتارکر لیا، پولیس نے ملزم سے 735 گرا،م ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شیر دل اور غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیردل سے2 رائفل کاشنکوف معہ 100 روند اور ملزم ریحان سے 78 لیٹر پیٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔