ضلع جہلم میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ عقیدت و احترام سے منایاگیا

ضلع جہلم میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالبؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق داماد رسول ﷺ امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ضلع جہلم میں روایتی مجالس عزاء، ماتمی جلوسوں اور مساجد میں محافل کا انعقاد ہوا۔
ضلع جہلم میں روایتی مجالس عزاء منعقد ہوئیں اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ مساجد میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔
علمائے کرام نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؑ کی پوری زندگی اطاعت خدا اور اطاعت رسول ﷺ کا عملی نمونہ تھی۔ آپ ؑ کا طرز حکمرانی صالح اور حقیقی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔ علمی فضیلت، تقویٰ، پرہیزگاری، عدالت، عبادت، شجاعت، اور سخاوت میں آپ کا کوئی ثانی نہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپؑ نے ولادت سے شہادت تک خدا کے ودیعت کردہ علمی خزانے کو تقسیم کرنے کا عظیم فریضہ سر انجام دیا۔ بیت اللہ میں ولادت اور مسجد میں شہادت آپ کا منفرد اعزاز ہے جس کا دنیا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتی۔
مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے گزر کر دربار سخی شاہ پور اختتام پذیر ہو گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کے یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے موثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں / راستوں کو بیرئیرز لگاکر سیل کیاگیا ہے،جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا تی رہی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے خود مرکزی جلوس میں موجود، انتظامات چیک کر کے ہدایات دے رہے ہیں،
جہلم پولیس کے 500 کے قریب پولیس افسران و جوان مختلف جلوس و مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،
جلوس کی مانیٹرنگ میں کیمروں کی مدد pic.twitter.com/aN1ICtG0Us
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) April 12, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے خود مرکزی جلوس میں موجود رہے اور انتظامات چیک کر کے ہدایات دیتے رہے جبکہ جہلم پولیس کے 500 کے قریب پولیس افسران مختلف جلوس و مجالس کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، رمضان کے آخری عشرے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔