جہلم: کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 8 ماہ قبل اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم رفاقت کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
اشتہاری مجرم رفاقت گرفتاری سے بچنے کے لیے 8 ماہ سے روپوش تھا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔