ڈومیلی

چیئرمین راولپنڈی بورڈ ملک محمد عدنان کا امتحانی سنٹر بڑاگواہ کا اچانک دورہ

ڈومیلی: راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات ضلع بھرکی طرح ڈومیلی بڑاگواہ،جنڈالہ مغل آباد میں بھی جاری ہیں۔

اسی سلسلہ میں چیئرمین راولپنڈی بورڈ ملک محمد عدنان نے ای او ملک سہیل اقبال کے ہمراہ امتحانی سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کا اچانک دورہ کیا، کمروں میں جا کر طلبہ سے ان کی رولنمبر سلیپس چیک کی، ان سے مسائل پوچھے جبکہ سکیورٹی انتظامات اور نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کو بھی واضع طور پر چیک کیا۔

اس سلسلہ میں اچھے انتظامات کرنے پر سکول ہیڈ ماسٹر اور امتحانی عملہ کے سربراہ اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رسولپور کو سہرا اور شاباش پیش کی۔ مزید کہاکہ اس نقل کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا ہے، نقل کو بالکل ختم کرنا ہوگا تا کہ ہماری نوجوان نسل محنت کر کے اچھے نمبر حاصل کرے اور کامیابی سمیٹے، ان کے علاوہ دیگر سنٹر پر بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button