ڈومیلی

محکمہ زراعت کے فیلڈ آفیسر شکیل منظور کھٹانہ کے والد محترم صوبیدار (ر) منظور حسین کھٹانہ انتقال کرگئے

ڈومیلی: شکیل منظور کھٹانہ فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت اور والی بال کے کھلاڑی نبیل منظور کھٹانہ کے والد محترم صوبیدار (ر) منظور حسین کھٹانہ آبائی گاؤں بڑاگواہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بڑاگواہ میں ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

نمازجنازہ میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن سید شاہد بخاری، چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم، سابق چیئرمین یوسی نگیال ملک ربنواز، سابق وائس چیئرمین راجہ طاہر ایوب، فرشاد کیانی نائب صدر جہلم فورم، چوہدری عبدالرفیق چیئرمین الیکشن کمیشن جہلم فورم، طاہر برلاس فنانس سیکرٹری جہلم فورم، چوہدری انور یعقوب صدر جہلم فورم، محمد فیاض بٹ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب اور سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم منظور حسین کھٹانہ پاک آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پوسٹ آفس کیلئے پنشنرز کی پنشن فارم پرکرنے اور دیگر کام کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button