جہلم

مہنگائی کے اس دور میں پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ چوہدری محمد نواز

جہلم: پی ٹی سی ایل پنشنرز یونینز کے رہنما چوہدری محمد نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کے اس ہوشرباء دور میں پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرناسراسر ظلم اور ناانصافی ہے، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نوٹس لیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے پنشنرز یونینز کے رہنماء چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان پنشنرز کا امتحان نہ لیں ،ساڑھے3 سالوں میں جتنی مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، جن سرکاری ملازمین نے اسلام آباد دھرنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا جبکہ اپنی زندگی کے قیمتی سال وطن عزیز پر قربان کرنے والے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پھوٹی کوڑی کا اضافہ نہیں کیا گیا، جس کیوجہ سے سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔

ریٹائرڈ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا جائے تاکہ بزرگ پنشنرز بہتر انداز میں گزر بسر کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button