پنجاب کے اساتذہ کو بلاتفریق ایک جیسے الاونسسز و دیگر مراعات دینا انصاف کا تقاضا ہے، چوہدری وحید حیدر

جہلم: پنجاب کے اساتذہ کو بلاتفریق ایک جیسے الاونسسز ودیگر مراعات دینا انصاف کا تقاضا ہے، من پسند محکمہ جات کے من پسند چند افراد کے لئے ہر قسم کی مراعات لیکن عام سرکاری ملازمین کے لئے خزانے خالی ایک ملک میں ایک نظام، خاص اور عام سرکاری ملازمین اور محکمہ جات کی تفریق کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری وحید حیدر گجر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین پنجاب نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی سطح پر سابقہ نظام کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین جو مساوی سکیل میں سروس کررہے ہیں، سب کی تنخواہ و دیگر مراعات مساوی ہونی چاہیں ،پنجاب ٹیچر یونین پنجاب کے چارٹر آف ڈیمانڈز میں پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے مساوی بنیادوں پر الاونسسز اور دیگر مراعات دینے کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر چوہدری اللہ رکھا گجرکی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو تحریری طور پر ارسال کی جس میں ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس کا پروٹیکشن کافیصلہ کوڑٹس کی طرف دینے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اس پر عمل کرایا جائے۔ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، صوبے بھر کے ہائی سکولوں میں ریگولر ہیڈ ماسٹر تعینات کیے جائیں۔ڈینگی کی تصاویر ی ایکٹیویٹی ختم کی جائے تمام اساتذہ سے کو غیر تدریسی ڈیوٹیوں سے آزاد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل الاؤنس کم از کم دس ہزار ماہانہ دیا جائے اور صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے سکیل اپ گریڈیشن کے وقت پرائمری اساتذہ جو 14 سکیل میں کام کر رہے تھے ان کو کچھ نہیں دیا گیا ان کو بھی دو دو انکریمنٹ دی جائے اور صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی فیس ٹیسٹ آوٹ ڈور میڈیسن اور ان ڈور آپریشن ان ڈور میڈیسن کی سہولت فراہم کی جائیں، کنوینس الاونس کم از کم روزانہ دو لیٹر پٹرول کی رقم کے برابر دیا جائے ،کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر جانے والے اساتذہ کو ایک تنخواہ بطور الوداعی گرانٹ دی جائے کیونکہ تنخواہوں مین سے اس مد مین کٹوتی ہوتی ہے انکشمنٹ صرف 365دن کی دی جاتی ہے جو ملازمین استحقاقیہ رخصت نہیں لیتے ان کی کھاتے میں کئی سالوں کی چھٹیاں بقایا موجود ہوتی ہیں ان کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا اس لئے یہ حق تلفی ختم کی جائے اور بقایا رخصت کے حساب سے انکشمنٹ دی جائے یا خصوصی پیکج دیا جائے میرٹ پر خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں ایک نظامیوٹیلیٹی الاؤنس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاؤنس ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں ،میرج گرانٹ ڈیٹھ گرانٹ وظیفہ جات سال سال دودو سال تک فنڈز نہ ہونے کی وجہ لیٹ کئے جاتے ہیں حالانکہ یہ ہماری تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم ہیں اس کے لئے ہر سال فنڈ بروقت دئیے جائیں و دیگرحقوقِ کے حصول کے لئے اپنا اپنا رول ادا کریںاپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔