دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، ملزم کیخلاف مقدمہ درج، پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے لہڑی کے مقام پر گشت پر معمور تھی کہ اسی دوران ایک شخص جس کا نام فیضان رسول ولد فیض رسول سکنہ نئی آبادی شیخوپورہ میراں آباد ڈاکخانہ لدھڑ تحصیل دینہ ضلع جہلم پیدل باغ موڑ کی طرف آرہاتھاجو کو پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے مشکوک جان کر روکا اور کر تلاشی لی۔

ملزم کی شلوار سے پسٹل تیس بور لوڈ ایک میگزین سے دو روند برآمد ہوئے، ملزم پسٹل کا لائسنس یا اجازت نامہ موقع پر پیش نہیں کرسکا جس پر ملزم کیخلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کرادیا،پولیس نے مزید ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button