ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں دوسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ کاانعقاد

ڈومیلی کے نواحی علاقہ پدھری میں باباخان، سجاول خان، مرزاعاشق حسین، ڈاکٹرلیاقت علی اور شوکت علی مرحومین کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں دوسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیاگیا۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، محفل علاقہ بھرسے خوبصورت آواز کے جادوگرنعت خوان حافظ انتظار نقشبندی نکہ چوہدریاں، چوہدری صغیرعاصی پدھری، حافظ ابرار سیالوی پدھری نے پیش کی، نقابت کی ذمہ داری سیداحسان شاہ کاظمی راولپنڈی اور قاری محمد شاہد چشتی نے سرانجام دی۔
یہ محفل زیرصدارت سید احمد شاہ اور میاں محمدافضل اور زیرنگرانی شفاقت حسین پدھری کی ہوئی، اس محفل میں خصوصی نعت قاری محمدندیم اعوان راولپنڈی نے پیش کی۔
اس محفل میلاد میں حضرت علامہ مولانا عبدالحمید سیالوی وائس پرنسپل جامعہ قادریہ وارثیہ ماشمس گوجرخان فاضل بھیرہ شریف خطیب اعظم کلرسیداں راولپنڈی نے شرکت کرکے خصوصی خطاب اورکہا کہ میلادالنبی ﷺ کے مہینے میں جوش و جذبہ کیساتھ منایا کریں، ہمارے آقاﷺ کی محفل ہرکوئی نہیں منا سکتا۔