دینہ

گورنمنٹ ہائی سکول دینہ نمبر 2 نے ادبی مقابلوں میں زون، تحصیل، ضلع اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دینہ: ماہ ربیع الاول کا پہلا عشرہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کے موضوع پر منایا گیا جس میں تمام اسکولز کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، پرائمری، مڈل اور ہائی سطح پر بھی مقابلے منعقد ہوئے اور سیکنڈری سطح پر گورنمنٹ ہائی سکول دینہ نمبر 2 نے زون، تحصیل، ضلع اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سکول ہذا کے طالب علم اریان علی انصاری ولد علی اصغر انصاری مین بازار دینہ کلاس دہم سی نے تحصیل، ضلع اور ڈویژن لیول پر حسن قرآت کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول کا نام روشن کیا۔

اسی طرح حسن قرآت کے مقابلوں میں ہی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کی طالبہ حبیبہ نور دختر حافظ عامر علی آف مدوکالس جماعت دہم اے نے تحصیل اور ضلعی مقابلوں میں اول اور ڈویژن لیول کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

نعت شریف کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کی ہی طالبہ لاریب گل دختر فلک یار نیا محلہ دینہ کلاس دہم سی نے تحصیل اور ضلعی لیول پر اول اور ڈویژن سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

عوامی سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے طلباء وطالبات کی شاندار کارکردگی پر گورنمنٹ ہائی سکول دینہ نمبر 2 کے پرنسپل شیخ محمد صغیر، انچارج ایس ایس ٹی حافظ عامر علی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کی پرنسپل زاہدہ اصغر، انچارج ٹیچر مس ارشاد فاطمہ اور انچارج ٹیچر مس ماہ جبین کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی طلباء وطالبات کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button