جہلم

صحافت خدمت کے جذبے سے کرنا عبادت ہے۔ چوہدری مہربان حسین

جہلم: صحافت خدمت کے جذبے سے کرنا عبادت ہے صحافت عظیم پیشہ ھے صحافی ، سماجی برائیوں سمیت بے بس لوگوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے اہم ستون کی عزت و تکریم کو بلند رکھنا اور اس کی سالمیت پر آنچ نہ آنے دینا صحافیوں کی ذمہ داری ہے جس سے صحافیوں کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کا ممبر بننے کیلئے کسی صحافتی ادارے سے منسلک ہونا یا ٹی وی چینل کے ساتھ وابستگی ہونا ضروری ہے، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے تمام ممبران صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم بے باک صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم تبریز، صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین، عامر کیانی ، چوہدری عامر غفور، عبدالغفار آذاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button