جہلماہم خبریں

جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جہلم: ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295، 10 کلو آٹا کا تھیلا 648 روپے کا مقرر کیا ہے، چاول باسمتی سپر نیا 215، چاول باسمتی سپر پرانا 235 ، دال چنا باریک 200، دال چنا موٹی 210 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت240، دال مسور باریک کی قیمت 395، دال ماش دھلی 350، دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 220 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کالا چنا باریک195، سفید چنا باریک 275 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دودھ 120 فی لیٹر، دہی کی قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے اور چھوٹے گوشت کی قیمت 1100، بڑے گوشت کی قیمت 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور روٹی 100 گرام کی قیمت 12 جبکہ سادہ نان 120 گرام کی قیمت 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button