جہلم

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جہلم: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت کالج کی پرنسپل محترمہ نسرین عارف نے کی ، انہوں نے طالبات ، اساتذہ کرام سمیت عام آدمی کے حقوق و فرائض کے متعلق اظہار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جو مرتبہ اسلام نے عورت کو دیا ہے وہ آج تک کسی مذہب اور تہذیب نے نہیں دیا، اسلامی تعلیمات پر عمل ہوتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں اور نسل انسانی کو صحیح سمت دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر لیکچرر و فوکل پرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس کی انچارج مس تذین ذوبی اعوان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا اصل اور بنیادی مقصدان حقوق نسواں سے آگاہ کرنا ہے جو آج سے14 سو سال پہلے دین اسلام نے نافذ کئے تھے۔ اسلام میں عورت کو با عزت مقام عطا کیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ ملک کے عام شہریوں کے لئے بھی آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے تاکہ وہ اپنے اپنے گھر کی سطح پر خواتین بچیوں کو خصوصی توجہ اور نگہداشت کا مرکز بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button