جہلم

جہلم میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کا باقاعدہ آغاز 12 اکتوبر سے ہو گیا

جہلم: صوبائی محکمہ کھیل و امورِ نوجوانانِ پنجاب، پنجاب کے نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سپورٹس کی بہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے جا رہا ہے۔ محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیرِ انتظام پنجاب بھر میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام 2022 (اولمپک ڈریم) کا باقاعدہ آغاز 12 اکتوبر سے ہو گیا۔

ضلع جہلم میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام 12 تا 20 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر ”پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام 2022” کے حوالے سے خصوصی کیمپین چلائی جائے گی۔

21 اکتوبر کو تحصیل و ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جو 21 اکتوبر سے 4 نومبر 2022 تک جاری رہے گی جس کے بعد 5 نومبر سے تحصیل لیول پر کھلاڑیوں (اتھلیٹکس، فٹبال، جمناسٹک اور مارشل آرٹس) کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جو 14 نومبر تک جاری رہیں گے۔

اسی طرح ضلعی سطح پر کھلاڑیوں (تیر اندازی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس) کے ٹرائلز 5 نومبر تا 6 نومبر تک جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button