تارکین وطنجہلم
سرفراز ملک نے چیئرمین سائبر ویلز جون ڈویز کی سائبر سیکیورٹی کیلئے اقدام کو سراہا

کارڈف: منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے انکریڈیبل جہلم سرفراز ملک نے چیئرمین و کو فاؤنڈر سائبر ویلز کرنل جون ڈویز کے ساتھ کارڈف میں ملاقات کی۔
سرفراز ملک نے جون ڈویز کی سائبر سکیورٹی کیلئے بین الاقوامی اقدام کو سراہا، نوجوان نسل کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی کیلئے اقدام پر زور دیا گیا۔
جون نے سرفراز ملک کو خوش آمدید کہا اور ورچوئل ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔ آخر میں سرفراز ملک نے ایس ایل ایس کالج کا سونیئر جون کو ان کی بہترین کارکردگی پر پیش کیا۔