جہلم

ضلعی انتظامیہ جہلم مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، شہری معاشی بدحالی کا شکار

جہلم: ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، وفاقی حکومت کے زیر اثر پٹرول، گیس کی قیمتوں میں بھی کمی نہ کی جا سکی، شہری معاشی بدحالی کا شکار، سبزیوں سمیت اہم اشیاء پیاز، ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمانو ں پر، شہری ضلعی انتظامیہ اور وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

جہلم پریس کلب کے سروے کے مطابق جب مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے مہنگائی بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے زیر اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکی جبکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہو چکی ہے جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ باقی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کم کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے جب کہ اشیاء خوردونوش مہنگے پٹرول کے استعمال سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جاتی ہے اور راستے میں مالکان کو مختلف جگہوں پر ٹیکسز کی مد میں بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے تو یہ اشیاء شہریوں تک پہنچنے میں مہنگی ہو چکی ہوتی ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ اور سنگین امر ہے، اسی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور مختلف جگہوں پر لگائے گئے ٹیکسز کا خاتمہ ہو تو ہمیں ارزاں نرخوں میں اشیاء خوردونوش میسر آسکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button